اسلام آباد (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ۔ایل پی جی ایسوسی ایشن کے بانی چیئرمین عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ماہ رمضان کے احترام میں قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے ماہ اپریل کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔ جس کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت 1564 روپے اور فی کلو ایل پی جی کی قیمت133 روپے برقرار رہے گی ۔ اسی طرح کمرشل سلنڈر کی قیمت 6ہزار 61 روپے
مقرر کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے حکومت نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخر کر دیا تھا ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 14 روپے اضافے کی تجویز دی تھی ،وزیراعظم نے عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئےپٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ای سی سی کو بھجوا دیاہے اور اسے دوبارہ دیکھنے کی ہدایت کی ہے۔