اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)موجودہ آرمی چیف کی مدت ملازمت رواں سال نومبرمیں ختم ہو جائیگی۔اس حوالہ سے معروف صحافی صدیق جان کا کہنا ہے کہ کچھ اس طرح کی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مدت ملازمت میں توسیع چاہتے ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان مان نہیں رہےاور فوج کے کچھ لوگ اپوزیشن کو کہہ رہے ہیں کہ
آپ احتجاج کریں اور حکومت پر دباؤ ڈالیں۔اس حوالے سے تو میرے پاس کوئی خبر نہیں ہے تاہم یہ خبر ضرور ہے کہ آرمی چیف مدت ملازمت میں توسیع چاہتے ہیں۔مگراس حوالے سے دو طرح کے تاثر پائے جاتے ہیں ایک تو یہ کہ اگر آرمی چیف مدت ملازمت میں توسیع چاہیں گے تو عمران خان ایک منٹ نہیں لگائیں گے۔تاہم دوسرا تاثر اس سے بالکل مختلف ہے۔