بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

دورہ چین کے دوران عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات کیوں نہ ہوسکی؟پاکستان کو شدید مایوسی کا سامنا،بڑی سفارتی ناکامی قرار

datetime 29  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ اس وقت چین میں موجود ہیں ،25اپریل کو بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کیلئے بیجنگ پہنچنے والے عمران خان کی صرف ایتھوپیا کے وزیر اعظم اور تاجکستان کے صدر سے ہی ملاقات ہو سکی ۔ ایک قومی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے روس سے وزیر اعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ملاقات کی درخواست کی تھی مگر یہ ملاقات نہ ہوسکی ۔

سابق سفارتکاروں نے ملاقات طے کرنے میں پاکستان کی ناکامی پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اسے سفارتی ناکامی قرار دیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان  نے  کہا کہ انہیں ایسی درخواست کا کوئی علم نہیں ۔واضح رہے کہ بین الاقوامی فورمز پر دو طرفہ ملاقاتیں عام ہو تی ہیں کیونکہ مختلف ممالک کے سربراہان ایک ہی جگہ پر ہوتے ہیں ، عمران خان کی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کےسربراہان، چینی صدر اور وزیر اعظم کے علاوہ کسی قابل ذکر سربراہ مملکت سے کوئی ملاقات نہ ہو ہو پائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…