اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ قوموں کوآگے بڑھنے کے لیے قربانیاں دینی پڑتی ہیں لیکن یہ قربانی سب کو مل کردینی چاہیے ،کسی ایک کو نہیں۔انہوں نے کہا کہ طاقتوروں کا قانون اور عوامی فلاح دونوں ساتھ نہیں چل سکتے ۔ سابق وزیرخزانہ نے مصورِ پاکستان کے شعر کا حوالہ دیا : ’تقدیر کے قاضی کا یہ فتوا ہے ازل سے،
ہے جْرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات‘۔اس سے پہلے انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ وہ ایک کتاب پڑھ رہے ہیں جس میں لکھا ہوا تھاکہ برابری کے حقوق بھی صرف طاقتوروں کے درمیان ہوتے ہیں کمزور ہمیشہ خسارے میں رہتا ہے اس لیے ہمیں یہ بات سمجھنی چاہیے اور پاکستان کو دنیا میں طاقتور بن کر سامنے آنا ہو گا۔واضح رہے کہ اسد عمر نے گزشتہ دنوں وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دیکر کوئی بھی نئی وزارت لینے سے انکار کردیا تھا۔