منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم کی زبان وانامیں تقریر کرتے ہوئے ایک بار پھر پھسل گئی،لوگ آپ کو فالو کرتے ہیں، آپ اپنے فالورز کو کیا میسج دے رہے ہیں؟آپ عورتوں کی توہین‘ ان کو مذاق کا ذریعہ بنا کر اس ریاست کو مدینہ کی ریاست کیسے بنائیں گے؟ سیاست کا درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے، اس کو کم کون کرے گا؟ جاوید چودھری کاتجزیہ

datetime 24  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج وزیراعظم کی زبان وانامیں تقریر کرتے ہوئے ایک بار پھر پھسل گئی، بلاول بھٹو زرداری کو ’صاحبہ‘ کہہ دیا۔وزیراعظم کا یہ بیان قابل مذمت ہے‘ یہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز کی توہین نہیں بلکہ وزیراعظم نے ان کروڑوں پاکستانی خواتین کا بھی مذاق اڑایا ہے جو گھروں میں بیٹھ کر پاکستان تحریک انصاف کیلئے دعا کرتی رہی ہیں‘ جو ان کے جلسوں میں آتی تھیں‘

جو 22 سال تک ان کے ساتھ نئے پاکستان کے خواب دیکھتی رہیں اور جو اس ملک میں آج بھی بڑی مشکل‘ بڑی اذیت کے ساتھ گھروں سے نکلتی ہیں اور اپنے بچوں کے پیٹ پالنے کیلئے در در مزدوری کرتی ہیں‘ آپ اپنی ہر تقریر میں پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن آپ یہ بھول جاتے ہیں مدینہ کی ریاست دنیا کی پہلی ریاست تھی جس نے عورت کو عزت اور وراثث میں حق دیا تھا‘ جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خواتین کیلئے اپنی چادر بچھا دیا کرتے تھے‘ آپ عورتوں کی توہین‘ ان کو مذاق کا ذریعہ بنا کر اس ریاست کو مدینہ کی ریاست کیسے بنائیں گے‘ آپ وزیراعظم ہیں‘ آپ لیڈر ہیں‘ آپ قوم کے باپ ہیں‘ لوگ آپ کو فالو کرتے ہیں‘ آپ اپنے فالورز کو کیا میسج دے رہے ہیں‘ یہ دوسری پارٹیوں کے لیڈروں کی جنس بگاڑ دیں اور عورتوں کو مذاق کا سمبل بنا دیں‘ آپ جس شخص کو چاہیں چور کہہ لیں‘ ڈاکو اور کرپٹ کہہ لیں‘ آدھے آپ سے اتفاق کریں گے‘ آدھے اختلاف لیکن یہ وہ پوائنٹ ہے جس پر کوئی شخص آپ سے اتفاق نہیں کرے گا چنانچہ وزیراعظم کو معذرت بھی کرنی چاہیے اور آئندہ احتیاط بھی‘ سیاست کا درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے‘ اس کو کم کون کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…