جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

میرے کچھ فیصلے مان لیے جاتے تو یقین سے کہتا ہوں یہ کام ہوجاتا۔۔۔!!! چوہدری سرور اپنے شکوے شکایتیں سامنے لے آئے،دھواں دھار پریس کانفرنس

datetime 24  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے میرے کچھ فیصلے مان لیے جاتے تو یقین سے کہتاہوں پنجاب میں دو تہائی اکثریت ہوتی، جمہوریت پر یقین رکھتاہوں اسی لیے فیصلوں کی قربانی دی،لندن میں کامیاب کاروبارکیا، ایساوقت بھی آیاجب میرے پاس دوراستے تھے، ایک راستہ تھاکہ امیرآدمی بنوں دوسراسیاست میں حصہ لوں۔

لیکن میں نے سیاست کاراستہ چنااورہا ئوس آف لارڈکی طرف چل پڑا،1997میں برطانیہ کی پارلیمنٹ کاپہلامسلمان ممبر ہونے کا اعزاز ہے، برطانیہ کی پارلیمنٹ میں قرآن پاک پرحلف اٹھانیکااعزازحاصل ہے، مقبوضہ کشمیر ، فلسطین، عراق جنگ کیلئے آواز اٹھائی،جس مقصدکیلئے پاکستان آیااس میں کامیابی نہ ملی تواستعفیٰ دیا، مستعفی ہونے کے بعدپی ٹی آئی کے تبدیلی کے نعرے کیساتھ چل پڑا،مذہبی ٹورازم کیلئے تمام مذاہب کے لوگوں کوپاکستان لائیں گے ، میراٹاسک ہی آئندہ سال2ملین مذہبی ٹورازم پاکستان لائوں گا ۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہا لندن میں کامیاب کاروبارکیا، ایساوقت بھی آیاجب میرے پاس دوراستے تھے، ایک راستہ تھاکہ امیرآدمی بنوں دوسراسیاست میں حصہ لوں، لیکن میں نے سیاست کاراستہ چنااورہا ئوس آف لارڈکی طرف چل پڑا۔ یورپی ممالک میں مسلمانوں کی نمائندگی نہیں تھی،1997میں برطانیہ کی پارلیمنٹ کاپہلامسلمان ممبر ہونے کا اعزاز ہے، برطانیہ کی پارلیمنٹ میں قرآن پاک پرحلف اٹھانیکااعزازحاصل ہے، برطانوی ممبرپارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعدمقبوضہ کشمیر اور فلسطین اورعراق جنگ کیخلاف کیلئے آوازاٹھائی۔ جہاں بھی گیامیرادل پاکستان کے عوام کیساتھ دھڑکتاتھا۔

کاروباراورسیاست کے بعدمیں نے صحت اورتعلیم کے میدان میں قدم رکھا، پاکستان میں غریب لوگوں کیلیے اسپتال اوراسکول بنائے۔ان کا کہنا تھا گورنر بنا اور کہا تھا لوگوں کودینے کیلئے آیاہوں لینے کیلئے نہیں، اس وقت پینے کے صاف پانی کیلئے مہم شروع کی، میری فانڈیشن 15لاکھ میں فلٹریشن لگارہی تھی اور اس وقت کی حکومت ڈیڑھ لاکھ میں فلٹریشن پلانٹ لگارہی تھی۔گورنر پنجاب نے کہا عوام کیلئے پیسے جمع کرتاتھاتوکسی کواعتراض نہیں تھا۔

اب پیسے جمع کرتاہوں توتنقیدہوتی ہے، میڈیاکی تنقیدکومثبت لیتاہوں،انتھک محنت سے جی ایس پی پلس کیلئے کوشش کی،ایجوکیشن کانفرنس کرائی جس میں بڑی شخصیات آئیں۔چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا جس مقصدکیلئے پاکستان آیااس میں کامیابی نہ ملی تواستعفیٰ دیا، مستعفی ہونے کے بعدپی ٹی آئی کے تبدیلی کے نعرے کیساتھ چل پڑا۔ انھوں نے کہا میرے کچھ فیصلے مان لیے جاتے تویقین سے کہتاہوں پنجاب میں بھی اکثریت ہوتی۔

جولوگ مجھے جانتے ہیں انہیں پتہ ہے کبھی عہدوں کے پیچھے نہیں گیا۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا مجھے گورنربناناپارٹی کافیصلہ تھا، میں سینیٹ ممبرتھااورانجوائے کررہاتھا،پنجاب آب پاک اتھارٹی بل پردستخط کردیئے ہیں ،پینے کاصاف پانی پاکستان میں بہت بڑامسئلہ ہے، ایک سال ضائع ہوگیا،میرے پاس4سال باقی ہیں، ایک سال میں 2کروڑلوگوں کوصاف پانی دیناتھا۔چوہدری سرور نے کہا جمہوریت پریقین رکھتاہوں اسی لیے فیصلوں کی قربانی دی۔

عمران خان ٹورازم پرخصوصی توجہ دیرہے ہیں، مذہبی ٹورازم کیلئے تمام مذاہب کے لوگوں کوپاکستان لائیں گے ، میراٹاسک ہے آئندہ سال2ملین مذہبی ٹورازم پاکستان لائوں گا۔ان کا کہنا تھا امریکاجانے کے4مقصدتھے، مجھے امریکامیں پاکستانی کمیونٹی سے ملناتھا، پاکستانی کمیونٹی سیمل کرانہیں ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیناہے، پاکستانی کمیونٹی کوموٹیویٹ کرناہے کہ امریکی سیاست میں کام کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…