اسلام آباد(آن لائن )وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے بعد بیوروکریسی میں بھی اکھاڑ پچھاڑ شروع ہوگئی ہے ۔نئے وزیر پیٹرولیم عمر ایوب نئی ٹیم لانے کیلئے تیا ر ہیں ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اسپیشل سیکرٹری پیٹرولیم
ناہید درانی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 22 کی ایڈمنسٹریٹو گروپ کی ناہید درانی کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کردی گئی ہیں ۔