اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے فواد چوہدری ، غلام سرور سمیت دیگر وزراء سے ان کے قلمدان واپس لے لئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری سے اطلاعات، علی امین گنڈا پور سے کشمیر امور، غلام سرور خان سے پیٹرولیم،
عامر محمود کیانی سے قومی صحت، طارق بشیر چیمہ سے ہاؤسنگ کی وزارتیں واپس لے لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے استعفیٰ ناقص کارکردگی کی بنیاد پر لیا گیا ہے اور ان کی جگہ جلد نئے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی اطلاعات لگا دیا گیا ہے جبکہ مونس الٰہی کو وزارت ہاؤسنگ دیئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت ریونیو اور کامرس کے وفاقی وزراء سے بھی ان کے عہدے واپس لئے جائینگے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ کے نام کا بھی اعلان کیا جائیگا، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی اپنے عہدے پربرقرار رہیں گے۔قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے، ہمایوں اختر کو کامرس کا مشیر اور اعجاز شاہ کو وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ عمرایوب کے پاس وزارت پاور ویژن کی وزارت رہے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے فواد چوہدری ، غلام سرور سمیت دیگر وزراء سے ان کے قلمدان واپس لے لئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری سے اطلاعات، علی امین گنڈا پور سے کشمیر امور، غلام سرور خان سے پیٹرولیم، عامر محمود کیانی سے قومی صحت، طارق بشیر چیمہ سے ہاؤسنگ کی وزارتیں واپس لے لی ہیں۔