اسلام آباد(این این آئی)انسداد سائبر کرائم عدالت نے عدلیہ مخالف بیانات کیس میں فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا ہے ۔ جمعرات کو کیس کی سماعت انسداد سائبر کرائم عدالت کے جج طاہر محمود نے کی۔سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ملزم کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا ۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 23 مئی تک ملتوی کر دی گئی