واشنگٹن(این این آئی) پاکستان کے ایک اور اچھی خبر آ گئی ہے کہ پاکستان کا نام امریکا کیلئے خطرہ قرار دیے جانیوالے ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کونسل آن فارن ریلیشنز نے پاکستان کا نام امریکا کیلئے خطرہ قرار دیئے جانیوالے ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔امریکی تھنک ٹینک
کونسل آن فارن ریلیشنز نے پاکستان کا نام امریکا کیلئے خطرہ قرار دیئے جانیوالے ممالک کی فہرست میں ڈالا تھا۔2019ء پہلا سال ہے کہ پاکستان کا نام امریکا کیلئے خطرناک ممالک کی فہرست میں نہیں ڈالا گیا ہے۔کونسل آن فارن ریلیشنز تھنک ٹینک کا خیال ہے کہ پاکستان اب امریکا کیلئے خطرہ نہیں رہا۔