پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

معذور افراد کی بڑی مشکل حل ، پی ٹی آئی حکومت نے شاندار اعلان کردیا

datetime 11  اپریل‬‮  2019 |

سرگودھا(این این آئی)صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں معذورافرادکوسہولت دینے کیلئے صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے جائینگے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے معذورافرادکوصحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے متعلقہ اداروں کوپنجاب بھر کے معذورافرادکی فہرستیں تیارکرنے کی ہدایات کردی ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ معذور افرادصحت انصاف کارڈکے ذریعے پنجاب کے

کسی بھی بڑے ہسپتال سے سات لاکھ بیس ہزارروپے تک کے مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔پنجاب کے معذورافرادکی فہرستیں مکمل ہونے کے بعدصحت انصاف کارڈکی تقسیم کاعمل جلدشروع کردیاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صحت انصاف کارڈکے ذریعے مجبوراورمہنگاعلاج کی استطاعت نہ رکھنے والے افرادکوریلیف دیا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کوبہترین طبی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے کام کومانیٹر کیا جا رہا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…