منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

رمضان المبارک میں طبیعت کےبھاری پن ،بدہضمی اور گلا خراب ہونے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ کام کریں، ماہرین طب نے طریقہ بتادیا

datetime 9  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگلے ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہونیوالا ہے ۔  ماہرین طب کا کہنا ہے کہ افطار میں 15 گھنٹے کے روزے کے بعد اچانک یخ ٹھنڈے مشروبات استعمال کرنے سے گلہ خراب ہوسکتا ہے۔ شہری افطار میں زیادہ ٹھنڈے مشروبات نہ پئیں۔ معمولی ٹھنڈے مشروبات پینے سے گلہ خراب نہیں ہوتا۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ افطار میں شہری تلی ہوئی مرغن اور گرم غذائیں استعمال نہ کریں بلکہ فروٹ چاٹ ، دہی بڑے اور ٹھنڈی غذا استعمال کریں جن سے معدے کے افعال درست اور ہاضمہ خراب نہیں ہوتا۔ افطار میں فروٹ چاٹ کریم والی اور سادی کھانا انتہائی مفید ہے۔ پھلوں میں پانی والے پھل تربوز، خربوزہ، گرما ، آڑو، فالسہ ، کیلا، آم کھانا مفید ہے۔ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ افطار میں تلے ہوئے بیسن کے پکوڑے، آلو کے پکوڑے، روغنی عربی پراٹھے، سموسے، قیمے کے سموسے، چکن رول، سبزی والے رول اور قیمے کے رول کھانے سے طبعیت بھاری پن کا شکار ہوجاتی ہے۔ 15 گھنٹے کے روزے کے دوران جسم کو پانی اور توانائی کی شدید ضرورت ہوتی ہے ان مرغن غذائوں سے معدے پر شدید بوجھ پڑجاتا ہے جس سے پیٹ خراب ہونے اور طبعیت میں بھاری پن آنے اور پیشاب کی جلن جیسے عوارض سامنے آسکتے ہیں لہذا ہلکی پھلکی غذاں جیسے کہ دہی بڑے، پھلوں کی فروٹ چاٹ اور گھر کے بنے فرحت بخش مشروبات سے افطار کیا جائے۔افطار کے وقت ایک ساتھ پیٹ بھرنے سے گریز کیا جائے بلکہ وقفے وقفے سے افطار اور نماز کے بعد تھوڑا سا کھانا کھالیں اس کے 2 گھنٹے بعد پھر تھوڑا سا کھانا کھانے سے معدے پر بوجھ نہیں بنتا اور ہاضمہ فعال رہتا ہے ۔

پھل یا فروٹ چاٹ کھانے کے فورا بعد پانی نہ پیا جائے تاہم کچھ دیر گزرنے کے بعد پانی پی سکتے ہیں تاہم افطار میں تلی ہوئی اوربیسن کی اشیا کاکم سے کم استعمال کریں کیونکہ شدیدگرم موسم کی وجہ سے نظام ہضم بھی متاثر ہورہا ہے۔سحری میں ہلکی غذا سادے ابلے ہوئے چاول، دال یا گھر کے بنے ہوئے سالن کے ساتھ دہی کھانا انتہائی مفید ہے دہی سے 15 گھنٹے کے روزے کے دوران پیاس کی شدت کم ہوجاتی ہے اور دہی ایک مکمل غذا بھی ہے لہذا سحری میں دہی یا لسی کو دسترخوان کا حصہ لازمی بنایا جائے، دہی کی میٹھی، نمکین اور کچی لسی پینا مفید ہے سحری کے وقت توانائی حاصل کرنے کے لیے 3 کھجور کھائی جاسکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…