بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

کچھ پاکستانی اداکاراؤں کو خوبصورتی کے لیے میک اپ کی ضرورت نہیں ہوتی

datetime 31  مارچ‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) خواتین اور میک اپ کا چولی دامن کا ساتھ ہے تاہم جب بات ہو شوبز کی تو یہاں میک اپ لازمی چیز ہے، اداکارائیں اورماڈلز میک اپ کے بغیر کیمرے کا سامنا نہیں کرتیں کیونکہ میک اپ سے نہ صرف ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوتا ہے بلکہ میک اپ آرٹسٹ اپنی مہارت سے قبول صورت چہروں کو بھی خوبصورت بنادیتے ہیں۔تاہم کچھ چہروں کو خوبصورتی کے لیے میک اپ کی

ضرورت نہیں ہوتی وہ بغیر میک اپ کے بھی بے حد حسین نظر آتے ہیں۔ پاکستانی اداکارائیں ماہرہ خان اور صباقمر سمیت بہت سی اداکارائیں ہیں جو میک اپ کی محتاج نہیں۔عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی کے دیوانے پاکستانی تو ہیں ہی تاہم بھارتی بھی ان کے حسن کے قصیدے پڑھتے نظر آتے ہیں۔ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی اْن اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہیں خوبصورت نظر آنے کے لیے میک اپ کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ وہ بغیر میک اپ کے بھی بہت خوبصورت نظر آتی ہیں۔نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو قدرت نے بے تحاشہ حسن سے نوازا ہے انہیں بھی اپنی خوبصورتی میں اضافے کے لیے میک اپ کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں۔اداکارہ ماورا حسین کے چہرے پر موجود معصومیت پر ہزاروں لوگ فدا ہیں۔ ماورا حسین کی خوبصورتی بھی میک اپ کی محتاج نہیں۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عینی جعفری کو بھی اپنی خوبصورتی میں اضافے کے لیے میک اپ کی ضرورت نہیں۔پاکستان شوبزانڈسٹری کی ماضی کی اداکارہ زیبا بختیار کی خوبصورتی بھی میک اپ کی محتاج نہیں وہ آج بھی بغیر میک اپ بہت خوبصورت نظرآتی ہیں۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی سدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ کی عمر 40 سال سے زائد ہوچکی ہے لیکن آج بھی وہ 25 سے زیادہ کی نظر نہیں آتیں۔ ماہ نور بلوچ کو قدرت نے بے تحاشہ خوبصورتی سے نوازا ہے وہ بغیر میک اپ بھی بے حد حسین نظر آتی ہیں۔’’بن روئے‘‘اور ’’جاناں‘‘جیسی فلموں سے شہرت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ارمینا خان بہت کم بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں تاہم شاید انہیں معلوم نہیں کہ وہ بغیر میک اپ بھی بہت خوبصورت نظر آتی ہیں۔کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کا شمار بھی پاکستان کی خوبصورت ماڈلز میں ہوتا ہے جنہیں خوبصورت نظر آنے کے لیے میک اپ کی ضرورت نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…