صنعاء (این این آئی)یمن کے جنوبی صوبے ضالع میں سرکاری فوج نے گھات لگا کر ایک کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں باغی حوثی ملیشیا کے 40 ارکان ہلاک اور10زخمی ہو ئے جب کہ بقیہ فرار ہو گئے،مقتول کمانڈر ابراہیم الاکوع ضالع صوبے کا نائب نگراں اور صوبے کے محاذوں پر کمک کا ذمے دار تھا۔یمنی فوج کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق سرکاری فوج نے مریس کے علاقے کے مغرب میں جبلِ مضرح کے
اطراف حوثی باغیوں کو پہلے تو دراندازی کرنے دی اور پھر ان کا محاصرہ کر کے اچانک حملہ کر دیا،گھات لگا کر کی جانے والی اس کارروائی میں حوثی ملیشیا کے 40 ارکان مارے گئے جن میں ایک زمینی کمانڈر ابراہیم الاکوع شامل ہے۔ علاوہ ازیں 10 حوثی زخمی بھی ہوئے جب کہ بقیہ فرار ہو گئے۔ مقتول کمانڈر ابراہیم الاکوع ضالع صوبے کا نائب نگراں اور صوبے کے محاذوں پر کمک کا ذمے دار تھا۔