اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

اگر آپ پر سکون نیند کے خواہشمند ہیں تو ان پانچ عادات سے فوری چھٹکارا پا لیں

datetime 21  مارچ‬‮  2019 |

نیویارک(نیوزڈیسک)اگر آپ کو رات کو نیند نہیں آتی یا سوتے میں آنکھ کھل جاتی ہے تو آپ مندرجہ ذیل مشوروں پر عمل کریں تو آپ کو پرسکون نیند آئے گی۔ رات دیر سے کھانے سے پرہیز اگر آپ رات کو دیر تک کھانا کھانے کے عادی ہیں تو فوراًاس عادت سے نجات حاصل کریں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہم جب رات کو دیر سے کھانا کھاتے ہیں تو معدے میں تیزابیت پیدا ہونے سے ہماری نیند اڑ جاتی ہے۔

رات دیر سے ورزش کرنا ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جب ہم ورزش کرتے ہیں تو ہمارے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے جس سے ہمارا جسم تیز کام کرنا شروع کردیتا ہے اور نیند کم ہونا شروع ہو جاتی ہے لہذا اگر آپ کو ورزش کی عادت ہے تو یہ ایک اچھی بات ہے لیکن کوشش کریں کہ سورج ڈھلنے سے قبل ہی ورزش مکمل کر لی جائے۔ بہت زیادہ ٹی وی دیکھنا <ایک وقت تھا لوگ ٹی وی کو بیڈ روم میں نہیں رکھا کرتے تھے جس سے ان کی نیند کبھی خراب نہیں ہوتی تھی لیکن جب سے ٹی وی بیڈ روم کا حصہ بنا ہے ہم لوگ نیند کی کمی کا شکار ہوگئے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جب ہم ٹی وی دیکھتے ہیں تو ہمارا دماغ مکمل طور پر الرٹ ہوجاتا ہے اور اس طرح نیند ہماری آنکھوں سے کوسوں دور چلی جاتی ہے۔ رات کو دیر تک کام کرنا کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ رات کو دیر تک دفتر رہتے ہیں یا دفتر کا کام گھر لا کر کرتے ہیں جس سے انہیں ذہنی تنا? ہوتا ہے اور یوں نیند کم ہوتی جاتی ہے۔آپ کوشش کریں کہ دفتر سے جلد گھر آئیں اور گھر میں دفتر کا کوئی کام نہ کریں۔ بہت زیادہ بولنا اگر آپ شادی شدہ ہیں تو اکثر ایسا ہوتا ہے کہ دن بھر مصروف رہنے کے بعد اپنے جیون ساتھی سے بات کرنے کا موقع نہیں ملتا اور صرف رات کا وقت ایسا ہوتا ہے کہ آپ دونوں ایک دوسرے سے کھل کر بات کر پاتے ہیں۔یہ ایک اچھی بات ہے لیکن کوشش کریں کہ گھر جلدی آکر دن کی باتیں جلد کر لی جائیں اور رات کو جلد سویا جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…