ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں کا فری میڈیکل کیمپ میں ہیپاٹائٹس کے مفت ٹیسٹ کرنے کا اعلان

datetime 20  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(ا ین این آئی)لاہور جنرل ہسپتال کے امراض معدہ و جگر کے ڈاکٹرز نے 22مارچ بروز جمعتہ المبارک ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی مفت تشخیص کرنے کیلئے فری میڈیکل کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے جہاں عوام الناس صبح8سے لے کر دوپہر2بجے تک اس کیمپ سے مستفید ہو سکیں گے ۔ پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب کی سربراہی میں ڈاکٹر اسرار الحق طور سمیت ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کا طبی معائنہ کرے گی جبکہ اُن کے جگر و معدے کا خصوصی طور پر چیک اپ ہوگا اور ہیپاٹائٹس کے

بلا معاوضہ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔اس حوالے سے ڈاکٹر شیراز انجم نے بتایا کہ جو افراد ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہیں یا انہیں کسی قسم کی شکائیت ہے انہیں اس فری میڈیکل کیمپ سے رابطہ کرنا چاہیے تاکہ اس مرض کی بروقت تشخیص کر کے اُس کا علاج معالجہ ممکن بنایا جا سکے ۔ ایل جی ایچ کے ڈاکٹر ز اکثر اوقات مختلف جگہوں پر ایسے کیمپ لگاتے رہتے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس فری میڈیکل کیمپ میں ٹیسٹ 22مارچ بروز جمعہ جامعہ مسجد ابراہیم گجومتہ صبح 8سے2بجے تک ہوں گے ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…