جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

محکمانہ ترقی کیلئے تمام ورکنگ مکمل ہونے کے باوجودلیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا سمجھ سے بالاتر ہے ، یاسمین راشد

datetime 20  مارچ‬‮  2019 |

لاہور ( این این آئی)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ بحیثیت مسلمان صفائی ستھرائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے،شجرکاری ہمارے اردگرد کی فضا ء کو صاف ستھرا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی بالخصوص خیبرپختونخواہ کی عوام کو ایک ارب پودے لگا کر خوبصورت تحفہ دیاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں میر ہسپتال میں جاری

کلین اینڈگرین پاکستان مہم کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید، رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی، سینئر ڈاکٹرز اور مقامی تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید اور ضلعی انتظامیہ کو کلین اینڈگرین پاکستان مہم کی مناسبت سے خوبصورت تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ تقریب میں سکول کی بچیوں نے مختلف سٹالز لگا کرکلین اینڈگرین پاکستان مہم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ وزیر صحت پنجاب نے میاں میر ہسپتال میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز بھی کیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمانہ ترقی کیلئے تمام ورکنگ مکمل ہونے کے باوجودلیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز صرف اپنی سیاست چمکانے کے شوق میں اہم شاہراہ بند کرکے شہریوں کا سکون تباہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پرامن احتجاج سب کا بنیادی حق ہے لیکن محض سیاست چمکانے کی خاطر لوگوں کی معمولات زندگی تباہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔ڈپٹی کمشنر لاہورصالحہ سعید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کلین اینڈگرین پاکستان مہم کے تحت شہر کے تمام محکمہ جات کو زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر معاشرہ کو صاف ستھرا ماحول دینے میں اہم کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صاف ستھرا اور صحت مند معاشرہ بنانے کی کاوش میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ شہریوں کوبھی اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔کلین اینڈگرین پاکستان مہم کا حصہ بننے پر وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کاشکریہ اداکرتی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…