جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

تاجروں کی توہین، چھاپے روکنے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے : لاہور چیمبر کا مطالبہ

datetime 15  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ٹیکس عملے کی جانب سے تاجروں سے توہین آمیز سلوک اور کاروباری مقامات پر چھاپے فی الفور روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر چیمبرز، بار ایسوسی ایشنز، مارکیٹ و

انڈسٹریل ایسوسی ایشنز اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے جو یہ سنگین مسئلہ سلجھائے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر، سینئر نائب خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ تاجر برادری کی توہین کسی قیمت پر قبول نہیں، یہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے جسے عزت و احترام دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری ٹیکس دینا چاہتی ہے لیکن اس کے لیے ایف بی آر نے جو طریقہ کار اپنا رکھا ہے وہ درست نہیں ہے، اس سے فائدہ ہونے کے بجائے محاصل کی مد میں حکومت کو مزید نقصان ہوگا اور نئے لوگ ٹیکس نیٹ میں نہیں آئیں گے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا ٹیکس حکام اور پالیسی سازوں کے لیے یہ بات چشم کشا ہونی چاہیے کہ تاجروں نے تنگ آکر چھاپوں اور ٹیکس عملے کے بدترین رویے کے خلاف سڑکوں پر احتجاج شروع کردیا ہے ۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990کا سیکشن 38بی کا غلط استعمال ہورہا ہے، ٹیکس عملہ جب دل چاہے مارکیٹوں اور گوداموں میں چلا جاتا ہے اور نہ صرف تاجروں کو ہراساں کرتا ہے بلکہ ریکارڈ بھی اٹھالے جاتا ہے، موجودہ ٹیکس دہندگان کے ساتھ ایسا سلوک دیکھ کر کون ٹیکس نیٹ میں آئے گا۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے مطالبہ کیا کہ چھاپے مارنے کے بجائے چیمبرز اور متعلقہ ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ کاروباری ماحول خراب نہ ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…