بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عامر خان امریکی حریف کرس الیگری سے مقابلے کیلئے تیار

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامرخان 29 مئی کو امریکی باکسر کرس الیگری سے مقابلے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس حوالے سے انھوں نے گزشتہ دنوں اپنی ایک تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شائقین سے شیئر کی۔ ویلٹر ویٹ کیٹیگری کی یہ فائٹ نیویارک کے بارکلے سینٹر پر منعقد ہوگی۔ عامر خان اس کے بعد آئندہ 12 ماہ کے اندر اندر کیل بروک سے بھی دو دو ہاتھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ واض رہے کہ عامر خان نے فلوئیڈ مے ویدر اور مینی پاکیو سے مقابلے کی اپنی دیرینہ خواہش کو پس پشت ڈال کر ساری توجہ 29 مئی کو کرس الیگری سے فائٹ پر مرکوز کر رکھی ہے۔ عامر خان نے اپریل میں سابق لائٹ ویلٹر ویٹ ورلڈ چیمپئن کرس الیگری سے فائٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 28 سالہ عامر اس فائٹ کیلئے خود کو جسمانی طور پر بہترین خیال کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ عامر خان اب تک پروفیشنل کیریئر میں 30 فتوحات سمیٹ چکے ہیں جس میں 19 مرتبہ انھوں نے حریفوں کو ناک آٓٹ کیا ہے۔ دوسری جانب 31 سالہ امریکی باکسر الیگری کو 21 فائٹس میں صرف ایک مرتبہ شکست کا سامنا رہا ہے جو انھوں گزشتہ برس نومبر میں فلپائنی باکسر مینی پاکیو سے ملی تھی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…