اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

جائفل کا ذرہ برابر استعمال آپ کی صحت کے لئے کتنا مفید ہے ؟ پڑھیں تفصیلات اس خبر میں

datetime 17  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عام طور پر کھانوں میں استعمال کی جانے والی جائفل کی ذرا سی مقدار نا صرف ذائقے کو اچھا کرنے کیلئے کام آٹی ہے بلکہ اس کے صحت کے حوالے سے حیرت انگیز فوائد بھی ہیں ۔اس کی تاثیر گرم اور توانائی فراہم کرنے والی ہوتی ہے، اس کی خوشبو تیز ہوتی ہے۔

اس کی چھوٹی خوراک معدے پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہے۔یہ جوڑوں کے درد کے لئے بہترین اور دماغی دباؤ میں سکون بخشتا ہے۔اس کو کھانے سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔اس کو درد کش دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے، نیند کے مسائل اور بلند فشار خون کے مسائل سے بھی نجات دیتی ہے۔جوڑوں کے درد میں مفید جائفل کا ذرّہ برابر استعمال، فوائد بے شمارجوڑوں کے درد میں مفیدجائفل کے تیل کو سرسوں کے تیل میں ملا کر جوڑوں کی پرانی سوزش پر مالش کرنے سے فائدہ ملتا ہے،جائفل کا چورا شہد کے ساتھ استعمال کرنے سے جوڑوں کا درد دور ہوتا ہے۔جائفل کو بکری کے دودھ میں گھسکر اسے تھوڑا گرم کرکے لیپ کرنے سے سر میں درد، سر کا بھاری پن دور ہو جاتا ہے۔پرسکون نیند:چٹکی بھر جائفل دودھ میں ملاکر سونے سے قبلپینے سے پرسکون نیند آتی ہے۔اس سے ذہن کی تھکاوٹ دور ہوتی ہے اور بے خوابی سے نجات ملتی ہے۔ذہنی صحت: جائفل ذہنی صحت پر اپنا خاص اثر رکھتی ہے۔اس کے استعمال سے یاد داشت اچھی ہوتی ہے۔اس کو چائے، کافی یا دیگر مشروبات میں ڈال کر پی سکتے ہیں۔نظام انہضام میں مؤثر:پیٹ کی بیماریوں کے لئے جائفل بہترین ہے۔ قبض، گیس کے مسائل ، معدے کے مروڑ اور السر میں مفید ہے۔اس کو کھانے سے اسہال سے نجات ملتی ہے۔شربت میں ایک چٹکی پیٹ کی مختلف بیماریوں کا علاج ہے۔ بلند فشار خون میں کمی : جائفل کا ذرّہ برابر استعمال، فوائد بے شمار جائفل میںموجود کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم بلند فشار خون کو نارمل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس سے خون کی نالیوں میں خون کی روانی بہتر کر کے دل کی امرض پر قابو پانے میں بھی مدد ملتی ہے۔جلد کی حفاظت:جائفل جلد کی صحت کے لئے بہترین ہے۔یہ جلد کو چمکدار اور ہموار بناتا ہے۔اس کے پاؤڈر کو دودھ اور شہد میں ملاکر ماسک بنا کر جلد پر لگا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…