اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

بائیں بازو میں درد کی 4 وجوہات کونسی ہیں ؟ جانئے

datetime 6  مارچ‬‮  2019 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کے بائیں بازو میں درد ہو رہا ہے تو اس کی ایک وجہ تشویش (اینگزائٹی) ہو سکتی ہے۔ تشویش سے پٹھوں میں کھچاؤ پیدا ہوتا ہے جس سے درد ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ دل کا دورہ، انجائنا اور انجری بھی اس درد کی وجہ ہو سکتے ہیں۔ دراصل بائیں بازو کے سُن اور کمزور ہونے اور اس میں درد ہونے کے متعدد جسمانی اور نفسیاتی اسباب ہوتے ہیں۔

بائیں بازو میں درد کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے تا کہ دل کے دورے کے بارے میں معلوم کیا جا سکے۔ آئیے اس درد کی چاراہم وجوہات کا جائزہ لیتے ہیں۔تشویش سے درد پیدا ہو سکتا ہے اور اگر کسی دوسری وجہ سے بائیں بازو میں پہلے سے درد ہو تو تشویش سے یہ مزید بڑھ سکتا ہے۔ تشویش معمولی سے درد کو بڑھا سکتی ہے۔عام طور پر دل کے دورے کی ابتدائی علامت بائیں بازو میں اچانک درد ہونا ہے جو چند منٹوں میں بڑھ جاتا ہے۔ دل کے دورے کی دیگر علامات یہ ہیں۔سینے کے درمیان دباؤ یا بے چینی، جبڑوں، گردن، کمر یا معدے میں بے چینی، سانسوں میں تیزی، متلی، سر چکرانا اور اچانک ٹھنڈے پسینے آنا۔جب دل کو پوری طرح آکسیجن میسر نہیں آتی تو سینے میں درد ہوتا ہے جسے انجائنا کہتے ہیں۔ انجائنا سے بائیں بازو میں درد ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ کندھوں، گردن، کمر یا جبڑوں میں بے چینی ہو سکتی ہے۔ضعفِ معدہ کی شکایت ہو سکتی ہے۔ انجائنا عموماً دل کی شریانوں میں خرابی کی علامت ہوتا ہے اور اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ہڈی یا بافت میں انجری بائیں بازو میں درد کی وجہ ہو سکتی ہے۔ بائیں بازو یا کندھے کی ہڈی میں فریکچر سے یقینا درد ہوتا ہے، نیز ہڈیوں اور بافتوں کے درمیان پانے جانے والے مائع کی سوزش جسے ’’برسیٹس‘‘ کہتے ہیں، درد پیدا کر سکتی ہے۔کلائی کے نزدیک بازو کے اعصاب پر دباؤ پڑنے سے درد ہو سکتا ہے۔ اس کیفیت کو ’’کارپل ٹنل سینڈروم‘‘ کہتے ہیں۔ ریڑھ کی ہڈی کا مرض ’’ہرنیاٹڈ ڈِسک‘‘ بھی وجہ ہو سکتا ہے جس میں معاون ڈسکس پھٹ جاتی ہیں۔کندھوں کی ’’روٹر کف‘‘نامی بافتوں اور ٹینڈنز (ہڈی کو پٹھوں سے جوڑنے والی نسیں) کا پھٹنا اور ٹینڈنز کی سوزش درد پیدا کرتے ہیں۔ اگر بائیں بازو میں اچانک، شدید درد ہو یا اس کے ساتھ سینے میں جکڑن یا دباؤ محسوس ہو تو کسی انتظار کے بغیر علاج کے لیے رجوع کرنا چاہیے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…