بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

گرم جوشی سے گلے ملنے کے صحت پر مفید اثرات

datetime 3  مارچ‬‮  2019 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جب آپ اپنے کسی عزیز سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور اُسے گرم جوشی سے گلے لگاکر وہ سب کچھ کہہ دیتے ہیں جو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ماہرین کے مطابق اچھا محسوس کرنے کا عنصر صرف ہمارے ذہن میں نہیں ہوتا ، کسی کے ساتھ 20سیکنڈسے زائد گلے ملنے سے نہ صرف ہمارے جسم پر علاج جیسا اثر ہوتا ہے بلکہ ذہن پر بھی اس کے اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مختلف تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ گلے ملنے سے ہم صحت مند اور خوش و خرم رہتے ہیں۔تنہائی کے احساس میں کمی ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے دور میں لوگوں کا آپس میں میل جول بہت کم ہوگیا ہے، ایسے میں اگر کوئی عزیز آکر آپ سے گلے ملے تو قریبی تعلق کا احساس ہوتا ہے۔رپورٹس کے مطابق گلے ملتے وقت آکسی ٹوسین (oxytocin) ریلیز ہوتا ہے، جو ’’لو‘‘ ہارمون یا کڈل ’’cuddle‘‘ ہارمون کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔درد اور تکلیف میں کمی اگر درد یا تکلیف کے وقت کوئی آپ سے گلے ملے تو آپ کودرد کے احساس میں واضح کمی محسوس ہوگی۔ایک تحقیق کے مطابق گلے ملنا حیرت انگیز طور پر قدرتی درد کش اثرات رکھتا ہے۔جب جذبات بیان کرنے کےلئے الفاظ نہ ہوں زندگی میں کبھی ایسے لمحات بھی آتے ہیں جب فرط جذبات سے الفاظ آپ کا ساتھ نہیں دے پاتے،ایسے موقع پرگرم جوشی سے گلے لگانے سے آپ سب کچھ کہہ دیتے ہیں اور ایک بھی لفظ ادا کیے بغیر بتادیتے ہیں کہ آپ اُس کا کتنا خیال رکھتے ہیں۔ڈپریشن دور کرے، دل کو صحت مند رکھے تحقیق کے مطابق جب آپ گلے ملتے ہیں تو کورٹیسول (cortisol) نامی ہارمون میں کمی واقع ہوتی ہے جس کی وجہ سے ذہنی تناؤ بھی کم ہوجاتا ہے۔اس کے علاوہ یہ ہارمون بلڈ پریشر میں اضافے کے حوالےسے بھی جانا جاتا ہے، جو دل کی بیماریوں میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گلے ملنے کے دوران کورٹیسول کی سطح نیچے آجاتی ہے جو دل کو بیماریوں سے بچاتی ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…