بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان نے امریکہ سے کس خواہش کا اظہار کردیا؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 25  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(آن لائن)امریکی نمائندہ خصوصی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنا راستہ تبدیل کرنے کا خواہشمند ہے اور مذہبی آزادی میں مداخلت کرنے والے ممالک کی امریکی بلیک لسٹ سے نکلنا چاہتا ہے۔عالمی مذہبی آزادی کے لیے امریکی سفیر سیم براؤن بیک نے مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حال ہی بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے کے بعد اس حوالے سے بات چیت کے لیے

اسلام آباد کا دورہ کیا تھا جہاں اس کے سبب پاکستان پر مالی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق 20 کروڑ سے زائد آبادی کے حامل پاکستان میں توہین مذہب پر سزائے موت کا قانون موجود ہے اور امریکا نے گزشتہ سال دسمبر میں مذہبی آزادی کی بلیک لسٹ میں پاکستان کے نام کو شامل کر لیا تھا البتہ امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے پاکستان پر پابندی لگانے کی مخالفت کی تھی۔براؤن بیک نے کہا کہ پاکستان کو مذہبی آزادی کے معاملے پر کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے لہٰذا میں وہاں تبدیلی کے حوالے سے بات کرنے کے لیے گیا تھا۔انہوں نے سوڈان میں ایک عرصے سے صدر کے عہدے پر فائز عمر البشیر کے خلاف احتجاج پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور سعودی عرب کے وعدوں پر، دونوں ممالک کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک کو مذہب کے انتخاب کے حق کو محفوظ بنانے اور فروغ دینے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔اماراتی دارالحکومت ابوظہبی میں موجود براؤن بیک نے مزید کہا کہ یہ اقدامات کافی نہیں ہیں، البتہ یہ ضرور اہمیت کے حامل ہیں، نہ ہی یہ کامل ملک ہیں اور نہ امریکا لیکن میں چاہتا ہوں کہ ہمیں لوگوں کو ایک عمل کا حصہ بنانے اور آگے بڑھنے کے عمل میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے پوپ فرانسس کے حالیہ دورے کے دوران ان کی شاندار انداز میں میزبانی پر بھی متحدہ عرب امارات کو سراہا، عیسائیوں کے مذہبی پیشوا نے پہلی مرتبہ جزیرہ نما عرب کا دورہ کیا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اسکولوں کی کتابوں کے نصاب کا جائزہ لینے پر بھی متحدہ عرب امارات کی کوششوں کو سراہا۔ صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات میں ’برداشت کا سال‘ منا رہے ہیں اور میں اس بات کو بہت

سراہتا ہوں کہ برداشت کے عمل میں بہتری آ ئی ہے، مذاہب کے درمیان احترام کی ضرورت ہے، انہیں ایک دوسرے کا احترام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ خدا کی تلاش کا بہترین طریقہ ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے براؤن بیک کو 2017 میں مذہبی آزادی کا سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن انہیں 2018 میں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…