اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

اچانک دل کے دورے سے جان بچانے کا زبردست طریقہ

datetime 24  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ماہر امراض دل اظہر محمود کیانی نےدل کے عارضہ سے بچاؤ کے لیے ایک بہترین اورآسان نسخہ بتاتے ہوئے کہا کہ اچانک ہارٹ اٹیک سے ہونے والی اموات روکنے کے لیے ایک ہینڈی کٹ ہر وقت اپنے پاس رکھیں جس میں چار گولیاں ڈسپرین، چار گولیاں اینجی سڈ اور ڈیپونڈ این ٹیفائیو سکن (Patch) موجود ہوں۔معروف ہارٹ سرجن نے تمام لوگوں کو مشورہ

دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو سینے کے درمیان میں کھچاؤ اور درد محسوس ہونے لگے جو بائیں بازو یا گردن کے دونوں طرف بڑھنے لگے، اسے پسینہ آ جائے،رنگ زرد ہو جائے، سانس لینے میں دشواری محسوس ہو، ایسا محسوس ہو کہ جیسا اس کے سینے پر کوئی بیٹھا ہوا ہے اور اپنے اندر شدید بے چینی محسوس کرے تو دل کے دورے کی نشانی ہو گی،اس موقع پر متعلقہ مریض کو ایک ڈسپرین گولی چبا کر نگل جانی چاہیے اور زبان کے نیچے ایک گولی اینجی سڈ رکھ لینی چاہیے، سینے کے بائیں طرف Deponid این ٹی فائیو سکن (Patch) لگا لینا چاہیے، اس کٹ کی مجموعی لاگت صرف پچاس سے پچپن روپے ہو گی۔اس عمل سے ایکسپرٹ ڈاکٹر کے پاس جانے تک متعلقہ شخص موت کے منہ میں جانے اور فوری ہارٹ اٹیک سے بچ جائے گا۔جن خواتین و حضرات کی عمر 40 سال سے زائد ہو چکی ہے انہیں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کٹ تیار کرکے اندرونی جیب یا لیڈیز اپنے ہینڈ بیگ میں اپنے پاس رکھیں، اس طرح دل کا دورہ پڑنے سے آپ موت کا شکار ہونے سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…