جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

جائیداد کے کاغذات کی آن لائن جانچ پڑتال، بورڈ آف ریونیو نے سسٹم متعارف کرادیا،آن لائن کاغذات کی جانچ پڑتال کی جاسکے گی

datetime 22  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) بورڈ آف ریونیو سندھ نے زمینوں پر قبضے اور جعلی کاغذات کی خرید و فروخت روکنے کے لیے آن لائن سسٹم متعارف کرادیا ہے،جس کے تحت جائیداد کے کاغذات کی تصدیق گھر بیٹھے کی جاسکے گی۔سندھ بورڈ آف ریونیو نے زمینوں پر قبضے اور جعلی کاغذات کی روک تھام کے لئے بڑا فیصلہ کیا جس کے تحت جائیداد خریدنے سے قبل زمین کے آن لائن کاغذات کی جانچ پڑتال 150 روپے کی فیس ادا کر کے کی جاسکے گی۔

اس ضمن میں ممبر بورڈ آف ریونیو سندھ علی شیخ نے بتایاکہ دستاویزات کی جانچ کے لیے رجسٹرار کو وقت کو تین ماہ سے کم کر کے تین دن کردیا گیا، اگر کسی سب رجسٹرار نے جائیداد کے کاغذات کی منتقلی 3 روز میں نہیں کی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے بتایاکہ آن لائن سسٹم اور نئے قوانین سے متعلق ایک ہفتے میں باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا، قبل ازیں زمین کے کاغذات کی رجسٹریشن میں 7 ماہ کا وقت لگتا تھا تاہم اب کم کر کے اسے 17 دن کردیا گیا۔علی شیخ نے بتایا کہ سندھ کی تمام جائیداد کی دستاویزات آن لائن چیک کی جاسکیں گی، اب تک سسٹم کے ذریعے 60 ہزار سے زائد جعلی پلاٹس کا انکشاف ہوا جنہیں تین ماہ میں درست کرلیا جائے گا۔ممبر بورڈ آف ریونیونے بتایاکہ اب شہریوں زمین کی جانچ پڑتال کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ پورے سندھ کا ڈیٹا آن لائن کردیا گیا، دوسرا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد گھر بیٹھے زمین کے کاغذات کی جانچ پڑتال ہوسکے گی۔انہوں نے کہاکہ کراچی کا 70 فیصد حصہ بورڈ آف ریونیو کو جاتا ہے، کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی، کراچی میونسپل کارپوریشن، ایل ڈی اے سمیت دیگر اداروں کو بھی ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کی طرح ڈیجیٹلائز کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ تمام ڈیٹا سامنے آنے پر ایک پراپرٹی کے دو کاغذات کی شکایت بھی فوری ختم کردی جائے گی، اب میر پور خاص یا مٹھی کی پراپرٹی کے کاغذات بھی کراچی میں بیٹھ کر چیک کئے جا سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…