بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بیرون ملک روانگی کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا

datetime 18  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)حمزہ شہباز شریف کے بعد اپوزیشن لیڈر اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے بھی لندن جانے کی تیاری کر لی۔شہباز شریف لندن میں زیر علاج اپنی پوتی کی تیماداری کی غرض سے لندن جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف بیرون ملک روانہ ہو رہے ہیں۔شہبازشریف کل لاہورسے لندن کے لیے روانہ ہونگے۔

شہبازشریف اپنی پوتی ،حمزہ شہباز کی بیٹی کی خیریت دریافت کرنیلندن روانہ ہوں گے۔حمزہ شہباز کی بیٹی کادل کی تکلیف کیباعث پچھلیہفتےآپریشن کیاگیا تھا تاہم اس آپریشن کے باوجود بچی کی حالت تشویشناک ہے اور لندن کے اسپتال میں آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔واضح ہو کہ حمزہ شہباز شریف بھی عدالت کی خصوصی اجازت ملنے پر لندن چلے گئے تھے۔دوسری جانب شہباز شریف بھی ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد لندن روانہ ہو رہے ہیں۔واضح ہو کہ گزشتہ ہفتے حمزہ شہباز کی اہلیہ نے لندن کے ہسپتال میں بیٹی کو جنم دیا تھا۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ نومولود بچی عارضہ قلب میں مبتلاہے۔ ڈاکٹرز نے والدین کوبچی کاآپریشن کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے نومولود کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کردیا۔ڈاکٹرز کے مطابق انہوں نے پیدائش سے پہلے ہی نومولود میں عارضہ قلب کی تشخیص کر لی تھی اور خاندان کو بھی مطلع کردیا تھا۔حمزہ شہباز کو یہ خبر پہلے ہی مل چکی تھی تاہم وہ ای سی ایل میں شامل ہونے کے باعث لندن روانہ نہیں ہو سکے تھے۔حمزہ شہباز اور دیگر خاندان والے دعا گو ہیں کہ ڈاکٹروں کی کاوشیں رنگ لائیں اور بچی بخیر و عافیت اپنے گھر روانہ ہو۔ حمزہ شہباز شریف کے بعد اپوزیشن لیڈر اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے بھی لندن جانے کی تیاری کر لی۔شہباز شریف لندن میں زیر علاج اپنی پوتی کی تیماداری کی غرض سے لندن جا رہے ہیں۔ صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف بیرون ملک روانہ ہو رہے ہیں۔شہبازشریف کل لاہورسے لندن کے لیے روانہ ہونگے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…