لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان اور زمبابوے کے خلاف کھیلے جانےو الے دوسرے ٹی 20 کا ٹاس ہو گیا ہے اور زمبابوے ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔اس میچ میں سرفراز احمد ، وہاب ریاض اور محمد حفیظ کو آرام دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ نئے کھلاڑی نعمان انور ، عماد وسیم اور محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میچ میں 150 سے 155 تک کا سکور اچھا ٹارگٹ ہو گا اور قومی ٹیم اس میچ میں بھی جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی ۔ لاہور کے شائقین کے حوالے سے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 6 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز ہوا ہے اور شائقین کی جانب سے بھرپور جوش خروش ان کے حوصلے بلند کر رہا ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں