جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

حکومت کی خوف و ہراس کی پالیسی کسی طور پر سود مند نہیں ،ٹیکس نیٹ بڑھنے کی بجائے مزید سکڑ جائیگا : اشرف بھٹی

datetime 15  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی کیلئے سرمایہ کاری اور کاروبار دوست ماحول سمیت سیاسی استحکام بھی نا گزیر ہے ،شہباز شریف نے بطور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میں ہمیشہ ایشوز پر بات کی ہے جو خوش آئند ہے۔وزیر خزانہ اور وزیر مملکت ریو نیو کی یقین دہانی کے باوجود ایف بی آر کی جانب سے مارکیٹوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جس کے خلا ف تاجر متفقہ لائحہ عمل مرتب کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے تاجرنمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ ہم احتساب کے خلاف نہیں لیکن بغیر ٹھوس شواہد کسی کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے اور سیاسی شخصیات کی گرفتاریوں سے ہر طبقے میں خوف و ہراس پھیلتا ہے جس کے کاروبار پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سنجیدہ سیاسی رہنما ہیں اور انہوں نے قومی اسمبلی میں بھی ہمیشہ ایشوز پر بات کی ہے جس سے حکومت کو رہنمائی لینی چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر کے چھاپوں کی وجہ سے تاجروں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔ وزیر خزانہ اور وزیر مملکت ریو نیو اس کا نوٹس لیں اور چھاپوں کا سلسلہ فی الفور روکا جائے ۔حکومت کی جانب سے خوف و ہراس کی پالیسی کسی طور پر سود مند نہیں اور اس سے ٹیکس نیٹ بڑھنے کی بجائے مزید سکڑ جائے گا ۔ انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ انشااللہ بہت جلد تاجروں کا ملک گیر کنونشن بلا یا جائے گا جس میں اپنے مطالبات پیش کریں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…