لاہور (آن لائن) صوبائی دارلحکومت لاہور میں واقعہ مختلف سروس سٹیشنوں پر صاف پانی کے ذریعے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں دھونے پر پابندی کی میعاد شروع ہوتے ہی واسا نے خلاف ورزی کے مرتکب سروس سٹیشنوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں واسا حکام نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے آؤٹ فال روڈ پر
واقعہ آن کار واشنگ سنٹر کو سربمہر کر دیا ہے اور مذکورہ سروس سٹیشن کے پانی کا کنکشن منقطع کر دیا ہے واضح رہے کہ واسا نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں شہر کے سروس سٹیشنوں کو ری سائیکلنگ پلانٹ کی تنصیب کے لئے جو مدت دے رکھی تھی وہ گزشتہ روز ختم ہو گئی تھی۔