منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب سے صرف پہلے 2سال میں کتنے ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی؟ عبدالرزاق داؤدکا حیرت انگیز انکشاف

datetime 13  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے پہلے 2سال میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔محمد بن سلمان کے دورے کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سعودی سرمایہ کاری کے خدوخال واضح کیے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے پہلے 2 سال میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔ سعودی عرب کی جانب سے آئل ریفائنری میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی لیکن ابھی اس کے بارے میں یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کتنی سرمایہ کاری ہوگی، 5 سال میں ریفائنری مکمل ہوجائے گی۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب سندھ اور بلوچستان میں ونڈ انرجی اور سولر انرجی میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جبکہ ان کی فوڈ اور ایگریکلچر میں بھی دلچسپی ہے، منرلز اینڈ مائنز میں بھی سعودی عرب کی کافی دلچسپی ہے۔عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ سعودی عرب نے حویلی بہادر شاہ اور بھکی پاور پلانٹ میں دلچسپی ظاہر کی ہے ، شروع میں انہوں نے یہ کہا کہ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ڈیل ہونی چاہیے لیکن ہم نے کہا کہ پرائیویٹائیزین کے قوانین کے مطابق نجکاری ہوگی۔ اس کی کھلی نیلامی ہوگی اور اگر سعودی عرب زیادہ بولی دینے میں کامیاب ہوا تو اس کو پلانٹس دے دیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ محمد بن سلمان کے ساتھ سعودی عرب کی 20 سے 22 کاروباری شخصیات آرہی ہیں جن کی پاکستانی کاروباری افراد کے ساتھ میٹنگ رکھی ہے۔ اس سے سروسز اور آئی ٹی میں تعاون کو فروغ ملے گا۔ وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے پہلے 2سال میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔محمد بن سلمان کے دورے کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سعودی سرمایہ کاری کے خدوخال واضح کیے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے پہلے 2 سال میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…