جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

ویلنٹائن منانا عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے،معروف عالم دین نے انتباہ کردیا

datetime 12  فروری‬‮  2019 |

لاہور (آن لائن) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاہے کہ ویلنٹائن ڈے منانا عذاب الہٰی کو دعوت دینے کے مترادف ہے ، بے راہ روی اور غیر اسلامی رسومات معاشرے میں بگاڑ کا سبب بن رہی ہیں ،

پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے والے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں غیر اسلامی رسومات پر فی الفور پابندی عائد کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پر ہفتہ وار محفل ذکر و نعت اور تربیتی نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاکہ ویلنٹائن ڈے نمائشی اور بے حیائی کے فروغ کا نام ہے جبکہ اسلام شرم و حیاء اور پردے کا حکم دیتا ہے، تو پھر کیوں ہم اس غلیظ رسم ورواج کو فروغ دے رہے ہیں۔ بسنت پر پابندی کے باوجود معصوم شہریوں کی گردنیں کٹ رہی ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں ، انہوں نے کہا ہمیں خود کو اور اپنی آنیوالی نسلوں کو ویلنٹائن ، خونی تہوار بسنت ، اپریل فول ، نیو ایئر نائٹ سمیت دیگر غیر اسلامی رسومات سے بچانا ہو گا اور اللہ و رسول ؐ کے احکامات کی روشنی میں زندگی بسر کرنیکا عہد کرنا ہوگا ۔ احکامات خداوندی اور نبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ کو اپنا کر ہی ہم دنیا و اخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں ۔ تربیتی نشست کے اختتام پروطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں بھی کی گئی ۔  تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاہے کہ ویلنٹائن ڈے منانا عذاب الہٰی کو دعوت دینے کے مترادف ہے ، بے راہ روی اور غیر اسلامی رسومات معاشرے میں بگاڑ کا سبب بن رہی ہیں ، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے والے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں غیر اسلامی رسومات پر فی الفور پابندی عائد کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…