بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

حکومت پاکستان کاآئی ایم ایف سے قرض لینے کافیصلہ،روپے کی قدر میں مزید کتنے روپے کمی ہوگی؟انتہائی تشویشناک انکشاف

datetime 10  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے معیشت کے حوالے سے جن نقائص کی نشاندہی کی ہے انہیں فوری دور کرنیکی ضروررت ہے، بجٹ خسارے کامعا ملہ حل کرنے کے لیے حکومت نے تاحال کوئی پالیسی نہیں دی ،کرنسی کی ڈی ویلیو معاشی تباہی ہے،

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ روپے کی قدر میں استحکام کاہے، آئی ایم ایف میں جانے سے روپے کی قدر میں مزید 10 روپے تک کمی ہوسکتی ہے۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے بجٹ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ روپے کی قدر میں مزید کمی سے مہنگائی کا طوفان آئے گا جسے قابو کرنے کے لیے مرکزی بینک کو بنیادی شرح سود میں اضافہ کرنا ہوگا جس سے معاملات مزید خرابی کی طرف جاسکتے ہیں۔پاکستان کو ترقی کرنے کے لیے ایک مستحکم کرنسی کی اشد ضرورت ہے، وینزویلا تیل کی دولت سے مالا مال ہونے کے باوجود کرنسی ڈی ویلیو کرنے سے معاشی طور پر برباد ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنانس بل میں ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے اقدامات نظر نہیں آتے بلکہ چھوٹی گاڑیوں پر انکم ٹیکس کا استثنیٰٹیکس دہندگان کی حوصلہ شکنی کرتا ہے، بجٹ خسارے کامعا ملہ حل کرنے کے لیے حکومت نے تاحال کوئی پالیسی نہیں دی ۔ بجٹ خسارے کو ختم کرنے کے لیے خسارے میں چلنے والے اداروں کو ٹھیک کرنا ہوگا جب تک حکومت اس ضمن میں کوئی ٹھوس پالیسی وضع نہیں کرتی اس وقت تک حکومتی مالیات کا شعبہ بہتر نہیں بنایا جاسکتا ہے۔  ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے معیشت کے حوالے سے جن نقائص کی نشاندہی کی ہے انہیں فوری دور کرنیکی ضروررت ہے، بجٹ خسارے کامعا ملہ حل کرنے کے لیے حکومت نے تاحال کوئی پالیسی نہیں دی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…