پیر‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2024 

اب پاکستان ارائیول پر ویزا فراہم کیا جائے گا، ذوالفقار بخاری کی اوورسیز کمیونٹی کو خوشخبری ، 182ممالک کو آن لائن ویزا سروس بھی شروع

datetime 10  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس( آن لائن ) وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز سید ذوالفقار بخاری نے اوورسیز کمیونٹی کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں آباد اوورسیز کمیونٹی کو اب پاکستان آرائیول پر ویزا فراہم کیا جائے گا۔ 182ممالک کو آن لائن ویزا سروس کی بھی سہولت دی جارہی ہے جس میں برطانیہ بھی شامل ہے جس سے اوورسیز کمیونٹی کو سفارت خانوں اور ادارو کی قطار میں نہیں کھڑا ہونا پڑے گا۔ آزمائشی طور پر پانچ ممالک کو پاکستان پہنچنے پر

ویزا سروس مہیا کرنے کی سہولت دی جارہی ہے جس میں برطانیہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کابینہ کے اجلاس میں اوورسیز کمیونٹی کو سہولت فراہم کرنے کے لئے میں نے یہ مسئلہ اٹھایا تھا جسے وزیراعظم عمران خان نے سراہا اب اس پر کام شروع ہوچکا ہے۔ تقریباً ایک دو ماہ میں عوام کو ویزا فری سہولت میسر ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد اوورسیز کمیونٹی کے اعتماد کو بحال کرنا ہے تاکہ وہ اپنی نسلوں کو پاکستان لے کر آئیں اور پاکستان کی قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریڈفورڈ میں دورہ کے موقع پر مختلف طبقہ فکر اور کاروباری کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، دورے کی خصوصی دعوت شیڈو وزیرناز شاہ ایم پی نے دی تھی۔ تقریب میں یورپی ممبرپارلیمنٹ امجد بشیر اور سابق برطانوی وزیر بیرونسسعیدہ وارثی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ ذلفی بخاری نے کہا کہ بریڈفورڈ جسے لٹل پاکستان بھی کہتے ہیں خاص اہمیت حاصل ہے بریڈفورڈ شہر نے عمران خان کے ویڑن کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بریڈفورڈ شہر کی بزنس کمیونٹی میں پاکستان کے لئے جذبہ ہے وہ پاکستان کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں ان کی رگوں میں پاکستان کی محبت کا خون بہتا ہے

ان کے دل ہمیشہ پاکستان کے لئے دھڑکتے ہیں ہمیشہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں مگر بدقسمتی سے پچھلی حکومتوں نے اوورسیز کمیونٹی کو وہ ماحول فراہم نہیں کیا جس سے وہ پْراعتماد طریقے سے اپنے وطن میں سرمایہ کاری کرسکیں۔ انہوں نیکہا کہ ہمارے آباؤاجداد جب برطانیہ آئے تو ان کی خواہش تھی کہ وہ محنت مزدوری کرکے اپنے وطن میں واپس جائیں گے اور پاکستان کی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے مگر اس کے بعد بدقسمتی سے پاکستان کی تیسری اور

چوتھی نسل کا پاکستان سے رابطہ منقطع ہوگیا جس کی وجہ پاکستان کی کرپٹ لیڈر شپ تھی جنہوں نے پاکستان میں ایسا ماحول بنایا جس سے ہماری اوورسیز کی نسلیں پاکستان سے دور ہوتی چلی گئیں۔ موجودہ حکومت کے آنے سے اوورسیز کمیونٹی کا پاکستان کے لئے اعتماد بحال ہوا۔ عمران خان کا ویڑن ہے کہ ایسے یوتھ اور سیاستدان جو ماڈرن جمہوری اقتدار کے امین ہوں وہ پاکستان آئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر ایسا مافیا مسلط رہا جس کی اولادیں اور جائیدادیں باہر ہیں

ان کو اوورسیز کمیونٹی کو پاکستان میں محفوظ ماحول فراہم کرنے کی کیا دلچسپی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء4 اللہ ہم پاکستان کو وہ محفوظ ماحول دے رہے ہیں جہاں وہ رہتے ہوئے فخر محسوس کریں گے۔ پاکستان میں موجودہ معاشی حالات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہم حکومت میں آئے تو ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ پچھلی حکومتوں نے ملک کو بری طرح دونوں ہاتھوں سے لوٹا، ہرمحکمہ برباد ہوچکا تھا۔ پچھلی کئی دہائیوں سے کرپٹ حکومتوں کا گند ایک رات میں صاف تو نہیں کیا جاسکتا تھا

جس کی وجہ سے عوام کو تھوڑی مشکل پیش آئی جس کی وجہ سے حکومت پر تنقید بھی شروع ہوگئی مگر ہم نے ان کی تنقید کو مثبت طریقے سے لیا، ہمیں خوشی ہے کہ عوام اب جاگ چکی ہے مگر افسوس عوام اگر تیس، چالیس سال قبل بھی اسی طرح جاگ جاتی اور اس وقت کے حکمرانوں کامحاسبہ کرتی تو ہمیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مرد بحران ہیں وہ پاکستان کو صحیح سمت پر گامزن کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم عوام سے منافقت نہیں کرسکتے، وقتی فائدہ کے لئے

ہم فوری طور پر آئی ایم ایف سے ان کی شرائط پر قرضہ لے سکتے تھے لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا کیونکہ ہم پاکستان کے عوام کو مزید کسی بحران میں نہیں ڈالنا چاہتے تھے۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی کو یقین دلایا کہ اس وقت ان کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ اپنے وطن میں سرمایہ کاری کریں حکومت ان کا ہر طرح کا تحفظ کرے گی۔ شیڈو وزیرناز شاہ ایم پی نے ذلفی بخاری کا بریڈفورڈ کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت اوورسیز کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔

بحیثیت ممبرپارلیمنٹ اوورسیز کے مسائل کے حوالے سے موجودہ حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔ برطانیہ کی سابق وزیربیرونس سعیدہ وارثی نے کہا کہ اگرچہ ان کا کسی پاکستانی جماعت سے تعلق نہیں مگر موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے محسوس ہورہا ہے کہ یہ ایک نیا پاکستان ہے۔ یورپی ممبرپارلیمنٹ امجد بشیر نے کہا کہ ہم سب کے دل پاکستان کے لئے دھڑکتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے لئے کچھ کریں اگر حکومت پاکستان محفوظ ماحول فراہم کرے تو پاکستان کے

عوام پاکستان کیلئے سب کچھ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس موقع پر کمیونٹی نے مختلف سوالات کئے اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ذلفی بخاری نے بحیثیت اوورسیز وزیر کمیونٹی کے مسا ئل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب میں کونسل آف ماسک کے رفیق سہگل، تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین، سابق لارڈ میئر راجہ غضنفر خالق، چوہدری محمد مالک، ملک غفور، محمد کامران مغل، محمد اسلم ایم بی ای، راجہ شیراز خان، شرجیل ملک، آصف خان، باسط شاہ، امجد پرویز، کونسلر ارشد حسین، ریگل کے محمد یونس چوہدری سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…