پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس خیبرپختونخوا کا تبادلہ کیوں کیا؟صوبائی حکومت نے وضاحت جاری کردی،دوٹوک اعلان

datetime 9  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن ) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں ہونے والے تبادلے اور تقرریاں معمول کی کارروائی ہے اور وزیراعلیٰ محمود خان کو اس کا اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنی ٹیم بنائے ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کے تبادلے بھی معمول کی کارروائی کا حصہ ہیں

اپنے ایک وضاحتی بیان میں وزیراطلاعات نے کہا کہ فاٹا کے انضمام کے بعد کے پی کی اہمیت برھ گئی ہے مشکلات اور چیلنجز میں بھی اضافہ ہوا ہے ان سے نمٹنے کیلئے بہترین اور انرجیٹک ٹیم کی ضرورت ہے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں ، وزراء اور مشیروں کیلئے ٹارگٹ اور تول سیٹ کئے جا رہے ہیں آئندہ وزراء اور مشیروں کی کارکردگی کا بھی ماہانہ جائزہ لیا جائیگا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ وزراء کی دفاتر میں موجودگی کو بھی مانیٹر کرینگے کیونکہ وزیراعظم نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ وزراء اور مشیر ہفتے میں چار دن ضرورت اپنے دفاتر میں موجود رہیں باقی تین دن حلقوں میں اور دیگر اضلاع کے دورے کریں وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے تمام وزراء کو ضم شدہ اضلاع میں دورے بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر ہفتہ میں وزراء کسی نہ کسی ضلع میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں وزیراعلیٰ کے سابقہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کی صوبے کیلئے خدمات کو سراہا ہے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پی کو پالیسیوں سے اختلافات کی وجہ سے ہٹانے اک تاثر سراسر غلط ہے ان دونوں کے تبادلے معمول کا حصہ ہیں انہوں نے کہا کہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بیورو کریسی میں مزید تبادلے بھی ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…