بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر حیرت انگیزصورتحال،حافظ عمار یاسر اور مسلم لیگ ق اپنے مطالبات منوانے میں کامیاب ،تحریک انصاف کے رہنمادیکھتے رہ گئے

datetime 9  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکوال ( آن لائن )ضلع چکوال کے دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر صورتحال بڑی دلچسپ ہو گئی ہے صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کے استعفیٰ کی واپسی کے بعد سیاسی حلقوں میں جو مختلف چہ مگوئیاں اور قیاس آرائیں تمام دم توڑ گئی ہیں حافظ عمار یاسر اور مسلم لیگ ق اپنے مطالبات منوانے میں کامیاب ہو گئی ہیں ایک صوبائی وزیر پہلے ہی حلف اٹھا چکے ہیں حافظ عمار یاسر بھی بحال ہو گئے ہیں اور ایک وفاقی وزارت آئندہ دو چار روز تک مسلم لیگ ق کودئیے جانے کا امکان ہے ‘

تحصیل تلہ گنگ اور تحصیل لاوہ میں اس وقت مسلم لیگ ق کے اراکین اسمبلی ہیں یہاں پر پی ٹی آئی کے کرنل سلطان سرخرو اور کئی دیگر مقامی راہنما کھڈا لائن لگ چکے ہیں ، بنیادی طور پر پی ٹی آئی تحصیل لاوہ اور تحصیل تلہ گنگ میں مکمل طور پر دفاعی پوزیشن پر چلی گئی ہے حکیم نثار جو پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن ہیں ان کو زکوۃ و عشرۃ کمیٹی کی چیئرمینی دینے کی خبریں ہیں مگر ان کا بھی ابھی تک کوئی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تمام لاوہ اور تلہ گنگ میں مسلم لیگ ق کے ہی مقامی سرگرم کارکنوں کو سامنے لائے جانے کا امکان ہے ، ذوالفقار علی خان دلہہ ایم این اے اور سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس خان کے درمیان جو سر جنگ حالیہ انتخابات میں شروع ہوئی اس میں مزید تیزی آنے کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے ، سردار غلام عباس گروپ جس نے حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا انہیں بھی سرکاری کمیٹیوں میں نظر انداز کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے سردار عباس گروپ کے اندر بھی کافی بے چینی پائی جاتی ہے ، ایم پی اے سردار آفتاب اکبر کے خلاف کرنل مشتاق کی رٹ مسترد ہو جانے پر سردار غلام عباس گروپ میں نئی جان پیدا ہوئی ہے سردار عباس گروپ عام انتخابات کے بعد پہلے ہی دفاعی پوزیشن پر تھا پھر سردار غلام عباس کی بیماری نے کارکنوں کی بے چینی مزید بڑھا دی ، سردار اکبر کی بحالی اور سردار غلام عباس کے مکمل صحت مند ہونے کی خبروں کے بعد آئندہ چند دنوں میں سردار گروپ بھر پور طریقے سے اپنا سیاسی کردار اداکرنے کیلئے میدان میں اتر رہا ہے جس سے یقینی طور پر ضلع چکوال کی سیاست میں تیزی آئے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…