لاہور این این آئی)تحفظات دور کئے جانے کے بعد حکومت کی اتحادی مسلم لیگ (ق) کے صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر نے استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ۔صوبائی وزیر برائے معدنیات حافظ عمار یاسر نے وزارتی امور میں مداخلت اور دیگر تحفظات کی بنا ء پر وزارت سے استعفیٰ اپنی قیادت کو بھیجا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ
حافظ عمار یاسر نے پارٹی قیادت چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کے کہنے پر استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے اورعمرے سے واپسی پر وہ باضابطہ طور پر استعفیٰ واپس لیں گے ۔عمار یاسر پی پی 24 چکوال سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے اورانہوں نے 15 اگست 2018 کو وزارت کا حلف اٹھایا تھا۔