پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

جاوید ہاشمی نے وزیراعظم عمران خان سے دوبارہ دوستی کرلی

datetime 7  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )جاوید ہاشمی نے وزیراعظم عمران خان سے دوبارہ دوستی کرلی، سینئر لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان آج بھی میرے دوست ہیں، چاہتا ہوں موجودہ حکومت اپنے سال پورے کرے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سیئر ترین سیاستدان، سابق رکن اسمبلی، سابق وفاقی وزیراور تحریک انصاف کے سابق رہنما جاوید ہاشمی کی جانب سے موجودہ حکومت کے حوالے سے تبصرہ کیا گیا ہے۔

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے وزیراعظم عمران خان سے پھر سے دوستی کر لی ہے۔ جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ وہ اور عمران خان آج بھی دوست ہیں۔ عمران خان آج بھی میرے دوست ہیں۔ جاوید ہاشمی کا مزید کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت اپنے سال ضرور پورے کرے۔یہ ان کی دلی خواہش ہے۔ جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے متعلق بھی اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم زیادہ دیر تک خاموش نہیں رہیں گی، جب وقت آئے گا، تب مریم نواز سب سے آگے ہوں گی۔واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت سے اختلافات کے باعث 2011 میں اپنی جماعت کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ ن سے دہائیوں کا ساتھ ختم کرنے کے بعد اس وقت تیزی سے ملکی سیاست میں نمودار ہونے والی عمران خان کی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ تاہم بعد ازاں جاوید ہاشمی نے 2014 کے دوران دھرنوں کے معاملے پر تحریک انصاف سے بھی راہیں جدا کر لی تھیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے الزام عائد کیا جاتا ہے کہ جاوید ہاشمی ہمیشہ سے ن لیگی تھے اور تحریک انصاف کی جانب سے کیے جانے والے احسانات کے باوجود انہوں نے مشکل وقت میں پارٹی قیادت کی پیٹھ پر چھرا گھونپا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…