لاہور (آن لائن) یونان سے ڈی پورٹ ہو کر پاکستان آنے والے 8 افراد گرفتار، عدالت نے بڑی سزا سنادی،یونان سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے 8 ملزمان کو 25،25 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنا دی گئیں۔ عدالت نے 8 ملزمان محمد ندیم اور رزاق وغیرہ کو 25،25 ہزار روپے جرمانے کی
سزائیں سنائیں ۔ سپیشل سینٹرل عدالت کے جج محمد رفیق نے ملزمان کو جرمانے کی سزائیں سنائیں ۔ ملزمان محمد یونس وغیرہ بغیر کاغذات یونان گئے تھے جہاں سے انہیں ڈی پورٹ کر دیا گیا ۔ ملزمان پاکستان واپس آئے تو انہیں لاہور ائر پورٹ سے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔