لاہور (آن لائن) پائپ کے ذریعے گاڑیاں دھونے کے غیر قانونی اقدام پر واسا نے پہلا چالان کر دیا۔ پہلا چالان گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میں کیا گیا۔ لاہور کے علاقہ ابوبکر بلاک گارڈن ٹاؤن میں پائپ کے ذریعے گاڑی دھونے کا عمل جاری تھا۔ واسا کی سرویلنس ٹیموں نے چھاپہ مار کر گاڑی دھونے والے کا چالان کر دیا۔
واسا کی جانب سے پانچ سو روپے کا چالان کیا گیا ہے۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیزنے کہا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں چالان جرمانہ کم رکھا گیا ہے۔ مستقبل میں چالان جرمانے کو بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ واسا نے گھروں میں پائپ کے ذریعے گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔