پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

نیب اگر ضرورت پڑے تو کسی بھی حکومتی عہدیداریاسرکاری ملازم کو حراست میں لے سکتا ہے،حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 6  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر برائے اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نیب نے محض تحقیقات کے لیے عبدالعلیم خان کو تحویل میں لیا ہے، نیب کو یہ حق حاصل ہے کہ کسی بھی سرکاری ملازم یا حکومتی عہدے پر فائز سیاست دان کو کسی بھی الزام میں خاص طور پر مالی انتظامات کے الزام میں گرفتار بھی کر سکتا ہے اور تحویل میں بھی لے سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے سینئروزیر عبدالعلیم خان کے حراست میں لیے

جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ نیب کے ادارے کو مکمل طورپر حق حاصل ہے کہ وہ تحقیقات کرے اور صاف وشفاف تحقیقات کے لیے اگر ضرورت پڑے تو کسی بھی حکومتی عہدیداریاسرکاری ملازم کو حراست میں لے سکتا ہے۔عبدالعلیم خان کوصرف تحقیقا ت کے لیے حر است میں لیا گیا ہے۔ نیب نے ابھی عبدالعلیم خان کومجرم ڈکلئیر نہیں کیا اس لیے وہ نہ تو ملزم ہیں اور نہ ہی مجرم۔صرف حراست میں لینے سے کسی کو بھی مجرم ثابت نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف دوسری جماعتوں کی طرح نہیں ہے۔ یہاں آل شریف کی طرح تحقیقات میں رکاوٹیں نہیں ڈالی جاتیں ہے ۔ عبدالعلیم خان صاحب دوسری پیشی پر آئے تھے لیکن انھوں نے آ ل شریف اور آل زرداری کی طرح نہ تو پیشی پر آنے سے پہلے نیب اور عدالتی اداروں کے خلاف کچھ بولا اور نہ ہی جاتے ہوئے کسی پر کوئی تنقید کی ۔ پاکستا ن تحریک انصاف کی طرف سے کسی نے بھی نیب اور عدالتی اداروں کے خلاف کچھ نہیں بولا۔آ ل شریف اور آل زرداری جب بھی نیب کی پیشی میں آتے تھے توآنے سے پہلے بھی نیب اور عدالتی اداروں کولعن طعن اور اس پر الزام تراشی کرتے تھے اور پیشی کے بعد بھی وکٹری کا نشان بنا کر جارہے ہوتے تھے جیسے کشمیر فتح کرکے آئے ہوں یا پھر دہلی کے لال قلعے پر پاکستا ن کاپرچم لہرا کر آئے ہوں ۔ لیکن تحریک انصاف اور عمران خان آ ل شریف اور آل زرداری جیسے نہیں ہیں اور یہ فرق آج سب کے سامنے واضح ہو گیاہے ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…