کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل کے مجرم کی ابشیر کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے ۔سندھ ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو دوبارہ کیس کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی ۔ماتحت عدالت نے مجرم کو قتل اغوا اور زیادتی کے الزامات میں پھانسی کی سزا سنائی تھی،ملزم بشیر
نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چھ سالہ علیشاہ کو 2012 میں جوہر آباد تھانے کی حدود سے اغوا کیا تھا،پولیس کے مطابق ملزم نے بچی کو اغوا کرکے زیادتی کی اور قتل کردیا۔عدالت نے ملزم کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو دوبارہ فیصلے کی ہدایت کردی