لاہور (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب ) کی طرف سے گرفتار کیے گئے پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نیب کو ہر قسم کا ریکارڈ فراہم کر دیا گیا، عبدالعلیم خان ہر کمپنی کا ٹیکس ادا کرتے رہے۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعلیم خان کی آف شور کمپنی قانون کے مطابق ہے،عبدالعلیم خان ہر کمپنی کا ٹیکس ادا کرتے رہے۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر کرپشن کی ہوتی تو حمزہ شہباز کی طرح عبوری ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرتے۔