لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف کو علاج کے لیے باہر بھیجنے کی ڈیل پر تیزی سے کام ہو رہا ہے ،انہیں ضمانت اور باہر جانے کی اجازت ایک ساتھ دی جائے گی۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومتی وزراء ان دنوں خود بھی نواز شریف کے لندن جانے کے اشارے دے رہے ہیں ،(ن) لیگ والے بھی اندر سے خوش ہیں لیکن بظاہر بے خبر ہوتے کی اداکاری کر رہے ہیں۔چوہدری منظور احمد
نے کہا کہ یہ ڈیل بھی مشرف نواز ڈیل کی طرح خفیہ رکھی جائے گی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس سے پردہ اٹھتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سیاست میں مسلم لیگ (ن) مزاحمت کی سیاست نہیں کرے گا۔پیپلزپارٹی ہی واحد سیاسی قوت ہوگی جو پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کا سیاسی مقابلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپ کے دورے سے واپسی پر بلاول بھٹو زرداری پنجاب کا بھر پور دورہ کریں گے۔ہم پی ٹی آئی کو واک اوور نہیں دیں گے۔