اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے حیرت انگیز قدم اٹھاتے ہوئے سکولوں کے بچوں کے ہوم ورک پر پابندی کے حوالے سے تجاویز مانگ لی ہیں، وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سکول کے بچوں کے ہوم ورک پر
پابندی ہونی چاہیے یا نہیں، بچے سکول میں چھ سے آٹھ گھنٹے پڑھتے ہوئے گزارتے ہیں اور وہ اگر گھر میں بھی آکرمزید ایک یا دو گھنٹے ہوم ورک کرنے کو دیں تو انہیں دوسری صحت مند سرگرمیوں کے لیے وقت کم ملتا ہے، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ وقت بچوں کی نشوونما کے لیے ضروری ہوتاہے۔