اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب ، خیبر پختو نخواہ اور آزاد کشمیرکے کئی شہروں میں 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،جس سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھرو ں وفاتر سے باہر نکل آئے زلزلے کا مرکز بھارت میں تھا جبکہ گہرائی 40 کلو میٹر تھی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کے جھٹکے ملک کے وسیع حصے میں محسوس کئے گئے
زلزلے پیما مرکز کے مطابق ایکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز بھارت میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 40 کلو میٹر تھی زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد ، راولپنڈی، مری، لاہور، مالا کنڈ ، صوابی ، بونیر، بٹگرام ، مانسہرہ ،نو شہرہ ، ایبٹ آباد بالا کوٹ اور دیر بالا میں محسوس کئے گئے ہیں گلگت بلتستان ، باغ آزاد کشمیر ، سوات شہر اور گرد نواح چلاس، دیامر ، رائے ونڈ ، ٹیکسلا ، حسن ابدال ،پنڈ دادنخان ، مظفر آباد ، غذر، ہری پور اور پشاور کے اطراف میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ۔