پشاور (آن لائن) وزیر اعظم سکیم کے تحت ( مرغا مرغی پیکج) کو ابتدائی باہمی مشاورت کے بعد فائنل کردیا ہے اور جولائی سے اس منصوبے کو پشاور سمیت صوبے بھر میں شروع کردیا جائے گا۔ ایک لاکھ ساٹھ ہزار خاندانوں کو وزیر اعظم سکیم کے تحت مرغا پیکج دینے کے لئے محکمہ لائیو سٹاک ، محکمہ خزانہ اور محکمہ پی این ڈی میں باہمی مشاورت کے لئے ہونے والا اجلاس کامیاب رہا محکمہ لائیو سٹاک کے پی سی ون کی منظوری دیدی گئی ہے ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی لائیو سٹاک کے حکام نے صوبے
میں مرغیاں دی تھی تاہم لائیو سٹاک کے حکام ایسے اعلیٰ نسل کے مرغیوں کی تلاش میں ہیں جو کہ زیادہ سے زیادہ انڈے دے سکے ۔ 80فیصد اخراجات صوبہ برداشت کرینگے جبکہ 20فیصد اخراجات وفاق براداشت کریگا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جون میں اسے بجٹ میں شامل کردیا جائے گا۔ اور جولائی سے اس منصوبے کو باقاعدہ طور پر شروع کردیا جائے گا ۔ وزیر اعظم سکیم کے تحت ہر خاندانوں کودس مرغیاں اوردو مرغے دیئے جائینگے ۔ وزیر اعظم سکیم کے تحت اس منصوبے کی کامیابی پچانوے فیصد قرار دی ہے ۔