منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

حکومت اور اپوزیشن میں معاملات طے پاگئے،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کی 36قائمہ کمیٹیوں کے اراکین کے ناموں کا اعلان کر دیا

datetime 5  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کی 36قائمہ کمیٹیوں کے اراکین کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی کے 25جنوری کو ہونے والے اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد کے تناظر میں قائمہ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، ان قائمہ کمیٹیوں میں قواعد و ضوابط و استحقاق ہاؤس اینڈ لائبریری،

حکومتی یقین دہانیوں کمیٹی، کابینہ سیکرٹریٹ، موسمیاتی تبدیلی، کامرس اینڈ ٹیکسٹائل، مواصلات، دفاع، دفاعی پیداوار، توانائی، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت، خزانہ، شماریات و اقتصادی امور، وزارت خارجہ، ہاؤسنگ اینڈ ورکس، انسانی حقوق، اطلاعات و نشریات قومی ورثہ و ادبی تاریخ، انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، وزارت داخلہ، بین الصوبائی رابطہ، امور کشمیر و گلگت بلتستان، بحری امور، نارکوٹکس کنٹرول، قومی تحفظ خوراک و تحقیق، قومی ہیلتھ سروسز، کوآرڈینیشن اینڈ ریگولیشن، اوورسیز پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی، پارلیمانی امور، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات، پوسٹل سروسز، نجکاری، ریلوے، مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سیفران، شماریات اور آبی وسائل کی قائمہ کمیٹیاں شامل ہیں۔ زیادہ تر کمیٹیوں میں قومی اسمبلی کے 20سے زائد ممبران شامل ہیں جن کا تعلق تین بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے تاہم بعض کمیٹیوں میں چھوٹی سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…