لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ق) اور حکومت کے درمیان اختلافات پر معاملات بہتر ہونے لگے۔ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی اجلاس میں بھی معاملہ زیر غوررہا۔ عمران خان نے وزیراعلیٰ کو فوری طورپر معاملات بہتر کرنے اور سیکرٹری معدنیات کو ہٹانے کا حکم دیا۔ ذرائع کے مطابق عمار یاسر کے صوبائی وزیر معدنیات سے استعفے کے پیچھے سیکرٹری سے اختلاف بھی تھا۔ عمار یاسر نے سیکرٹری معدنیات عالمگیر پر تحفظات کا بھی اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے جانب سے سیکرٹری معدنیات عالمگیر کو ہٹانے کا حکم دیدیا۔ چیئرمین پنجمن کی تعیناتی پر وزیر معدنیات کو اعتماد میں نہ لینے پر عماریاسر کو اختلاف تھا۔ اجلاس میں سیکرٹری کو ہٹانے کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔ دوسری جانب سیکرٹری معدنیات عالمگیر خان کا کہنا ہے کہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر متعلقہ کوئی تنازعہ نہیں ، حکام بالا کو انتظامی بنیادوں پر تبدیل کرنے کا اختیار ہے۔ ابھی باضابطہ تبادلے کے احکامات موصول نہیں ہوئے۔