کراچی(این این آئی)6ممالک کے اساتذہ کو شکست دے کر پاکستانی استاد نے ملک کا پرچم دنیا میں بلند کردیا۔کراچی کے ایک نجی اسکول میں اے لیول کے طلباء کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے احمد سایہ دنیا بھر کے معتبر اساتذہ میں پہلے نمبر پر رہے ۔کیمبرج یونیورسٹی پریس نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام کے ذریعے اعلان کیا کہ ماہرین تعلیم کے ایک خصوصی
پینل نے محنتی استاد کے اعزاز کے لئے پاکستانی مدرس احمد سایہ کوچھ افراد میں سے بہترین استاد کا خطاب دیا ہے، اعزاز کے حقدار کا فیصلہ ووٹنگ کی بنیاد پر کیا گیا۔اس ایوارڈ کے لئے پاکستان کے احمد سایہ کے علاوہ، بھارت کے ابھی نندن بھٹاچاریہ، سری لنکا اینتھونی چیلیا، آسٹریلیا کے کینڈس گرے، فلپائن، جینری ڈپن اور مائیشیا کے شارون کونگ فونگ شامل تھے۔