اسلام آباد (این این آئی)پی آئی اے نے تین نئے روٹس پر پروازوں کے آغاز کا اعلان کردیا ،19 فروری کو ملتان سے شارجہ کی پروازوں کا آغاز کیا جائے گا،21فروری کو پشاور سے شارجہ کا روٹ شروع ہوگا،22فروری کو پشاور سے العین کی پروازوں کا بھی آغاذ کیا جائے گا،
ان روٹس پر ہفتہ وار دو پروازیں فلائی کریں گی،کے پی کے ، فاٹا اور جنوبی پنجاب کی سہولت کیلیے نئے روٹس شروع کیے ہیں۔سی ای او ارشد ملک کے مطابق مزید نئے روٹس پر بھی پروازیں شروع کرنے کا ارادہ ہے۔سی ای او ارشد ملک کے مطابق پی آئی اے کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں۔